ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور زبردستی دکانیں بند کروانے کے الزام میں 4 افراد پر درج ہوا کیس

بھٹکل میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور زبردستی دکانیں بند کروانے کے الزام میں 4 افراد پر درج ہوا کیس

Wed, 16 Mar 2022 11:31:14    S.O. News Service

بھٹکل 16/ مارچ (ایس او نیوز) حجاب معاملہ میں کل 15 مارچ کو ہائی کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد کچھ دکانداروں نے خود ہی اپنی دکانیں بند کردیں اور اپنے ساتھیوں کو اس پر آمادہ کرنے کی کوشش کی  تھی۔ اس دوران کچھ نوجوانوں اور پولیس کے درمیان تو تو میں میں ہوگئی تھی ۔

آج پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اس ضمن میں چار افراد پر امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور مسلمانوں کی دکانیں زبردستی بند کروانے کے الزام میں کیس درج کیا گیا ہے جن کی شناخت شارق ، تیمور، عظیم ، محی الدین اور دیگر کے طور پر کی گئی ۔ 

پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی رہنے کے باوجود ان لوگوں نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف شہر کا امن بگاڑنے کے مقصد سے زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوشش کی اور لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے لاگو کیے گئے امتناعی احکام دفعہ 144 کی  جان بوجھ کر خلاف ورزی کی ہے ۔


Share: